ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مینگلورو کی عصمت شرمین نے سیول انجینرنگ میں حاصل کی زبردست کامیابی؛ 13گولڈمیڈل کے ساتھ وشویشوریا ٹیکنیکل یونیورسٹی میں ملا پہلارینک

مینگلورو کی عصمت شرمین نے سیول انجینرنگ میں حاصل کی زبردست کامیابی؛ 13گولڈمیڈل کے ساتھ وشویشوریا ٹیکنیکل یونیورسٹی میں ملا پہلارینک

Thu, 01 Apr 2021 17:14:30    S.O. News Service

منگلورو:یکم اپریل(ایس اؤ نیوز)  وشویشوریا ٹیکنیکل یونیورسٹی، بیلگام کے سیول انجینرنگ  امتحانات میں مینگلور کی سہیادری کالج آف انجنئیرنگ اینڈ مینجمنٹ کی طالبہ عصمت شرمین  ٹی ایس نے زبردست کامیابی درج کی ہے  اور   13گولڈ میڈل  کے ساتھ اول  رینک حاصل کیا ہے۔

شرمین نے 2019-2020کے تعلیمی سال میں سول انجنئیرنگ کے شعبہ میں  9.42فی صد نمبرات کے ساتھ  پہلا رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اول رینک کے ساتھ ہی عصمت شرمین  13گولڈ میڈل کی بھی  حق دار بنی ہیںَ سہیادری تعلیمی ادارے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ یہ کسی بھی  متعلم کی طرف سے حاصل کردہ سب سے زیادہ گولڈ میڈل ہیں۔

3اپریل 2021بروز سنیچر کو بیلگام وی ٹی یو نیورسٹی میں منعقد ہونے والے کانویکیشن پروگرام میں ریاستی گورنر واجو بھائی والا کے ہاتھوں عصمت شرمین  کو تمغے اور اسناد سے نوازا جائے گا۔

 عصمت شرمین  کے اس زبردست پرفارمینس پر  کالج پرنسپال ، عہدیداران  اور تعلیمی ماہرین نے انہیں  مبارکباد پیش کی ہے۔ کاسرگوڈ کے شریف اور شہیدہ کی بیٹی عصمت شرمین نے نجگونپا گرولنگپا ہکا پکی، آر این شٹی ، سر ایم وشویشوریا، این کرشنا مورتی ، جین یونیورسٹی ، ڈاکٹر ایم سی شری نواس، انجنئیر ایچ ایس سدلنگیا ، سول انجنئیرنگ ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجنئیرنگ سلور جوبلی ، جیوتی ، مورتی ، ایس جی بالے کندری ، وی ٹی یو اور ڈاکٹر مالتی کیسری کے نام  سے دئیے جانے والے گولڈ میڈل اپنے نام کرلئے ہیں۔


Share: